جموں//گورنر کے صلاح کار کے۔ وِجے کمار نے یہاں ایک میٹنگ میں محکمہ جنگلات کی منسلک وِنگوں کی ریشنلائزیشن اور تشکیل نو کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے محکمہ کے کام کاج میں بہتر ی لاکر اس سے مستحکم کرنے پر زور دیا۔میٹنگ میں اِنسانی وسائل کے اِستعمال ، ملازمین کے کیئر یر اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ کمشنر سیکرٹری فارسٹ منوج کمار دویدی ، چیئرمین پولیوشن کنٹرول بورڈ روی کمار کیسر، چیف کنزرویٹر فارسٹ پی کے سنگھ، چیف وائلڈ لائف وارڈن سریش کمار ، منیجنگ ڈائریکٹر سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن واسو یادو ، ڈائریکٹر ایس ایف آر آئی او پی شرما ، ڈائریکٹر سوشل فارسٹری نیلو گیرا ، ڈائریکٹر فارسٹ پروٹیکشن فورس آصف محمود ، ڈائریکٹر فائنانس فارسٹ ڈیپارٹمنٹ آر ایس بالی ، سپیشل سیکرٹری ٹیکنیکل فارسٹ ڈیپارٹمنٹ رومیش کمار اور دیگر دوسرے سینئر افسروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔صلاح کار نے مثبت نتائج حاصل کرنے کے لئے دستیاب اِنسانی وسائل کو بہتر ڈھنگ سے اِستعمال میں لانے اور ملازمین کی صلاحیت سازی میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔محکمہ کے کام کاج کو مزید بہتربنانے کے لئے صلاح کار نے افسران سے تجاویز حاصل کیںجنہوں نے محکموں کے کام کاج اور جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں صلاح کار کو جانکار ی دی۔صلاح کار نے جنگلات و ماحولیات اور دیگر وِنگوں کے افسران کو قریبی تال میل کے ساتھ قائم کر کے محکمہ کے کام کاج میں بہتری لانے پر زور دیا ۔ایک علاحد ہ میٹنگ میں صلاح کار نے ریاست میں زرعی شعبے کی بہتری کے لئے اختراعی اقدامات کرنے پر زور دیا۔میٹنگ میں سیکرٹری زراعت اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔