محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین کااجلاس

راجوری//محکمہ جنگلات میںکیمپاسکیم و ایس آراو354کے تعینات ہوئے عارضی ملازمین کاایک اجلاس منعقدہواجس میں محکمہ کے اعلیٰ حکام پرالزام لگایاگیاکہ انہیں بلاجوازبرخواست کرنے کےاجارہاہے جو ناانصافی ہے۔اس دوران مقررین نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ محکمہ جنگلات میں ایس آراو354کے تحت عارضی طورپر جن ملازمین کوتعینات کیاہے ،انہوں نے محکمہ ہذامیں 7سے 10سال تک خدمات دی ہیں اوراب اچانک محکمہ کے اعلیٰ حکام کی طرف سے جو لوگ کیمپا (CAMPA) سکیم کے تحت ایس آراو 354، بتاریخ 11 نومبر 2009 کے نوٹیفکیشن کے تحت عارضی طورتعینات ہیں انہیں جبراً محکمہ سے نکالاجارہاہے جوکہ سراسرناانصافی ہے۔ اجلاس میںشرکاءنے کہاکہ ضلع راجوری میں کیمپاکے تحت تعینات عارضی ملازمین کی تعدادکم وبیش 100 ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ڈی ایف او نوشہرہ اور ڈی ایف او سندربنی نے ایسے ملازمین کو رینجر آفس لمبیڑی اور رینج آفس سندربنی میں بلا کر انہیں زبانی یہ حکم صادر کیا گیا کہ آپ کو محکمہ جنگلات کی جانب سے یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آپ تمام کمپا سکیم کے تحت ملازمین کو نکالا جا رہا ہے جبکہ اس ضمن میں ملازمین کو کوئی تحریری حکم نامہ نہیں دیا گیا ۔ملازمین نے بتایاکہ کہاجارہاہے کہ مورخہ 24 اگست 2018 کو گورنر انتظامیہ کی جانب سے ایک میٹنگ اسی سلسلہ میں منعقد کی گئی تھی جس میں ایک منٹس آف دی میٹنگ زیر نمبری PCCF/CAMPA/15th SC Minutes /1672_1700 کے تحت جاری کیے ہیں جس کے تحت ایسے ملازمین کو نکالنے کےلئے کہاگیاہے۔