محکمہ جنگلات کے زیراہتمام ریاسی میں شجرکاری

 جموں//محکمہ جنگلات نے جیوتی پورم ریاسی میں شجرکاری مہم کااہتمام کیا۔اس دوران یہ مہم ڈی ایف اوریاسی انورآفتاب شاہ نے مزدورسنگ ریاسی کے اشتراک سے کمپارٹمنٹ نمبر 33/R میں شروع کی۔مہم کے دوران آم کے پودے لگائے گئے ۔مقامی لوگوں نے بھی شجرکاری میں تعاون دیا۔اس موقعہ پر رینج افسرریاسی راکیش کمارشرما، بی اوریاسی سریندرپال سنگھ کے علاوہ معززشہری بھی موجودتھے۔