راجوری //محکمہ جنگلات کی جانب سے سرنکوٹ میں ناجائز تجاوزات کیخلاف شروع کی گئی مہم کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے 8ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا ۔سموٹ گائوں میں جے این وی سکول سرنکوٹ کے پاس عمل میں لائی گئی کارروائی کے دوران مقامی لوگوں کی جانب سے مبینہ طورپر مذکورہ مہم کو ناکام بنانے کی کوشش بھی کی گئی لیکن اس عمل کیلئے تعینات پولیس نفری اور محکمہ کے ملازمین نے مذکورہ کوشش کو ناکام بنا دیا ۔اس سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے دینج آفیسر سرنکوٹ نے بتایا کہ متعدد بار نوٹس دینے کے باوجود بھی آٹھ ڈھانچوں کی تعمیر جاری رکھی گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے مذکورہ قدم اٹھا یا ۔انہوں نے کہاکہ کچھ افراد کی جانب سے سرنکوٹ کے 254کمپارٹمنٹ میں مذکورہ تعمیر ات عمل میں لائی جارہی تھیں جس کے بعد مہم شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایگز یکٹو مجسٹر یٹ اور پولیس ٹیم کی مووجودگی میں کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
محکمہ جنگلات کی ناجائز تجاوزاتمخالفمہم
