محکمہ جنگلات کی جانب سے بھلیسہ میں شجر کاری مہم کا آغاز

ڈوڈہ //'ہر گاؤں ہریالی' کے تحت محکمہ جنگلات نے بھدرواہ ڈویڑن کے رینج بھلیسہ شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔بی ڈی سی چیئرمین بھلیسہ چوہدری محمد حنیف و دیگر پنچائتی نمائندگان کی موجودگی میں رینج آفیسر سریش سنگھ جموال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں و کشمیر سرسبز 'و' ایک بیٹ گارڈ و ایک گاؤں' مہم کے تحت لوگوں میں پیڑ پودے و سیڈ بال تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں درائی،لڈو و چنوری پنچائتوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور مرحلہ وار بنیادوں پر ہر گاؤں میں یہ مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے پنچائتی اراکین و سیول سوسائٹی سے پیڑ پودوں کی پیداوار بڑھانے کی مہم کو کامیاب بنانے و جنگلات کے تحفظ کیلئے محکمہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی۔