محکمہ جنگلات کا کنونشن منعقد

 جموں// جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے ریاست میں سبز سونے کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو جنگلات کے وسائل کو تحفظ دینے کیلئے آگے آنا چاہئیے ۔ وزیر موصوف نے ان خیالات کا اظہار جنگلات کے تحفظ سے متعلق جموں اینڈ کشمیر فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ عوام کو جنگلاتی وسائل کو محفوظ رکھنے کیلئے آگے آنا چاہئیے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کو ہدایت دی کہ وہ عوام کو جنگلات کے تحفظ کیلئے اُن کے کردار کے تئیں بیداری پیدا کریں ۔ انہوں نے متعلقین سے کہا کہ وہ جنگلاتی اراضی پر ناجائیز قبضوں کو روکنے کیلئے دن رات کام کریں ۔  محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو درپیش مسائل اور مطالبات کو پورا کرنے کیلئے وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ اُن کی جائیز مانگوں کو جلد حل کیا جائے گا ۔ تقریب کا انعقاد محکمہ جنگلات کی یونین کے نو منتخب ریاستی اور پروونشل صدور کی حلف برداری کے سلسلے میں کیا گیا تھا ۔ اس موقعہ پر پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ ، چیف کنزرویٹر فارسٹ کشمیر /جموں ، ایڈیشنل پی سی سی کے علاوہ محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔