محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کی ہڑتا ل جاری

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کی ہڑتال مسلسل جاری ہے ۔اس دوران عارضی ملازمین نے جموں وکشمیر انتظامیہ کیساتھ ساتھ بھاجپا کی مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان کی مانگوں کو گزشتہ کئی عرسہ سے مکمل ہی نہیں کیاجارہا ہے جسکی وجہ سے ان کی مشکلا ت میں ہر گزرتے روز اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے جہاں محکمہ میں اپنی خدمات انجام دے کر عوام کو پینے کا صاف پانی سپلائی کررہے ہیں وہائیں انتظامیہ سے مستقلی کیساتھ ساتھ دیگر مانگیں بھی کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اس سلسلہ میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہاہے ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کے وائس چیئر مین اشفاق چوہدری نے مظاہرین کیساتھ شامل ہوتے ہوئے ان کو یقین دلایا کہ ان کی مانگوں و مطالبات کو حل کروانے کیلئے اعلیٰ حکام سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی ۔موصوف نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جلد ہی عارضی ملازمین کے مطالبات پورے ہوجائینگے ۔اس دوران عارضی ملازمین کی تنظیم کے تحصیل صدر ذوالفقار احمدنے موصوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مانگ کی کہ عارضی ملازمین کو جلدازجلد مستقل کیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے اہل ہو سکیں ۔