مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کررہے عارضی ملازمین نے اپنی ہڑتال 31مارچ تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔عارضی ملازمین نے بتایا کہ حکومتی عہداروں کی جانب سے یقین دہانی کروانے کے بعد انہو ں نے احتجاج کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غور طلب ہے کہ محکمہ جل شکتی میں عارضی بنیادوں پر اپنی خدمات انجام دینے والے ملازمین گزشتہ کئی عرصہ سے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کررہے تھے ۔ملازمین مانگ کررہے ہیں کہ ان کو مستقل کرنے کیساتھ ساتھ بقایا تنخواہیں بھی وگزار کروائی جائیں ۔مینڈھر سب ڈویژن کے عارضی ملازمین ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار احمد نے بتایا کہ ان کی مانگوں کے سلسلہ میں حکومتی عہداروں نے یقین دہانیاں کروائی ہیں جس کے بعد انہوں نے 31مارچ تک احتجاج کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر ان کی مانگیں جلدازجلد پوری نہیں کی گئی تھی اس سلسلہ میں ایک بڑا اور منظم احتجاج شروع کر دیا جائے گا ۔
محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین نے ہڑتال ملتوی کی
