پونچھ//محکمہ جل شکتی کی جانب سے پونچھ قصبہ کے آزاد محلہ میں بل ادا نہ کرنے پر تقریبا آٹھ کنکشن کاٹ دئے گئے۔محکمہ جل شکتی کی جانب سے پونچھ قصبہ میں پانی کے ڈیفالٹر کنکشنوں کے خلاف کارروائی کی جاری ۔اس دوران مختلف محلہ جات میں محکمہ کے افسران کی ایک ٹیم جا کر وہاں لوگوں کے ناجائز کنکشن اور بل نہ ادا کرنے والوں کے کنکشن کاٹ کر کارروائی کررہے ہیں۔ اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر عبدالقیوم نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے لوگوں کو بارہا اپیل کئے جانے کے باوجود بھی بل جمع نہیں کروائے گئے ہیں جس کے بعد محکمہ نے مجبور ہو کر کنکشن کاٹنا ہی مناسب سمجھا ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بقایافوری طور پر جمع کرائیں تاکہ ان کو پانی کی فراہمی روزانہ کی بنیادوں پر پہنچائی جاسکے ۔