محکمہ تعمیرات عامہ میں سنیئرانجینئروں کی قلت کا امکاں آئندہ5 ماہ میں7سپر انٹنڈنٹ انجینئر سبکدوش ہونگے

بلال فرقانی

سرینگر// محکمہ تعمیرات عامہ میں آئندہ5ماہ کے دوران7انچارج سپر انٹنڈنگ انجینئر سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہونے والے ہیں۔ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشنز اینڈ کالٹی کنٹرول جموں کے دو انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر وریند شرما اور سریش کمار بالترتیب 30 نومبر2024 اور 31 جنوری 2024کو سبکدوش ہو رہے ہیں جبکہ محکمہ تعمیرات عامہ سرینگر سرکل نارتھ کے سپر انٹنڈنٹ انجینئر مقبول حسین30نومبر2023کو سبکدوش ہورہے ہیں۔ بارہمولہ اورکپوارہ کے انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر ریاض احمد پرے اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر تنذیر افضل خان بھی آئندہ برس31جنوری کو ملازمت سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

محکمہ تعمیرات عامہ کے سپر انٹنڈنٹ انجینئر مظفر حسین آئندہ برس31مارچ کو سبکدوش ہونگے۔محکمہ تعمیرات عامہ کے انڈر سیکریٹری کرن سنگھ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ ڈی ایچ پورہ کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر عبدالرشید راہ آئندہ برس31مارچ،قاضی گنڈڈویژن کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر اشتیاق حسین 31 جون 2024 ،اکنامک ریکنسٹریشن ایجنسی کے انچارج اسسٹنٹ ایگزکیٹو انجینئر محمد فاروق رواں سال31دسمبر ،رام بن ڈویژن کے انچارج اسسٹنٹ ایگزکیٹو انجینئر ومل کرشن آئندہ برس31 مارچ ، ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشنز اینڈ کالٹی کنٹرول کے انچارج اسسٹنٹ ایگزکیٹو انجینئر گنشام سنگھ جموال 29فروری 2024 اور رورل انجینئرنگ ونگ کشمیر کے انچارج اسسٹنٹ ایگزکیٹو انجینئر مختار الاسلام رواں ماہ کے آخر میں سبکدوش ہو رہے ہیں۔ محکمہ کے مطابق ڈویژن فسٹ سرینگر کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر محمد ایوب بٹ،رورل انجینئرنگ ونگ کے انچارج اسسٹنٹ ایگزکیٹو انجینئر منظور احمد نجار اور جموں الیکٹرک ڈویژن کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر سورج منی شرما آئندہ برس 31مارچ کو ملازمت سے سبکدوش ہونگے جبکہ محکمہ تعمیرات عامہ کولگام ڈویژن کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر محمد یوسف کوکا رواں ماہ کے آخر میں اور بڈگام ڈویژن کے انچارج اسسٹنٹ ایگزکیٹو انجینئر محمد یاسین29فروری2024کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔