محکمہ تعمیرات عامہ غفلت کی نیند میں

 
منڈی//منڈی صدر بازار سے گزرنے والی سڑ ک کی حالت دن بدن خراب بنتی جارہی ہے اوراس میں جگہ جگہ کھڈے پیدا ہوچکے ہیںجس کی وجہ سے لوگوں اور دکانداروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔جب محکمہ تعمیرات عامہ نے بارہا اپیل کے باوجود سڑک کی مرمت نہیں کی تو اس پر پڑے کھڈوں کو خود مقامی لوگوں اور دکانداروںنے مٹایا اور عارضی طورپر مرمت کی ۔دکانداروں کاکہناہے کہ برسات کے دنوں بازار میں کیچڑ جمع ہوجاتاہے ہے جس پر پھسلن کے کے باعث لوگ گر کر زخمی ہوجاتے ہیں لیکن محکمہ تعمیرات عامہ سویاہواہے ۔محمد اسلم نامی ایک دکاندار نے کہا کہ بازار میںپڑے ان کھڈوں کے حوالے سے متعدد دفعہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین کو بتایا گیا مگر انہوںنے کوئی توجہ نہیں دی اور ٹال مٹول سے لیاگیا۔انہوںنے کہاکہ اب انہوںنے خود ہی کھڈوں کی بھرائی کرنا شروع کردی ہے تاکہ سڑک کی مرمت کی جاسکے ۔انہوںنے الزام عائد کیاکہ محکمہ کے ملازمین وہی کام کرتے ہیں جہاںسے انہیں کمیشن ملے ۔ دکانداروں نے مانگ کی کہ سڑک پر تارکول بچھائی جائے تاکہ اس کی حالت بہتر ہوسکے ۔