محکمہ تعمیرات عامہ(میکینکل) میں تعینات84 انچارج انجینئروں کی مستقلی کے احکامات

سرینگر// انتظامیہ نے محکمہ تعمیرات عامہ (میکنکل) کے84 انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئروں کو اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئروں کے طور پر مستقلی کو منظوری دی ہے۔ سرکار کی جانب سے جاری آرڈر میں ان انجینئروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سروس سے تعلق تفصیلات کو ’ای ویجی لنس‘ پورٹل پر اپنے چیف انجینئروں کے دفاتر سے اپ ڈیٹ کریں۔آرڈر میں کہا گیا’’ یہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئروں کے طور پر انکی مستقلی کیلئے ضرورت ہے‘‘۔حکم نامہ میں اس بات سے بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ جو بھی انجینئر اس درکار عمل میں ناکام ہوگا وہ مستقل اور متعلقہ گریڈ میں شامل نہ ہونے کیلئے از خود ذمہ دار ہوگا۔محکمہ تعمیرات عامہ کے ایڈیشنل سیکریٹری شاہد محمود کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جن انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئروں کو اسسٹنٹ انجینئروں کے طور پر مستقل کیا گیا ہے ان میں جوگندر سنگھ،تجندر سنگھ سوڈان،ودھیا بھوشن کلر، گردیپ سنگھ بالی، مہاراج کرشن زتشی،وجے کمار پنڈتا، اشوک کمار،دیوندر شرما،عبدالحمید پرے،پرتپال سنگھ،وریندر کمار بھٹ، ونود کمار رینہ،راجن کمار لنگر،ویر جے صراف،راہل کول، اشوک کمار کول،کرم جیت سنگھ،مکھن کھجوریہ،ومل کمار صفایا،رومیشن رین، سندیپ کمار ڈوگرہ، شیخ نثار،محمد یوسف اندرابی، سنجے بجاج،انیل داس،شارک  دیو سنگھ، جسبیر سنگھ،کنول کرشن چلو، کتندر کمل، اجے شرما،ہر چرن سنگھ،منموہن سنگھ، راجے ککرو، عبدالطیف روف،محمد اقبال کرمانی اور کنول جیت سنگھ شامل ہیں۔مستقل ہونے والے انجینئروں کے اس فہرست میں سریندر سنگھ، امان کالرا، شیخ اعجاز فاضل،وجے رمن بھان، محمد طارق رینہ، کلدیپ شرما،سی پی کول، شاہد لطیف، اشوک کمار چودھری،دل بہادر سنگھ اور کیول کرشن شامل ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے جاری ایک اور حکم نامہ کے مطابق مبارک احمد میر،شیو رام،روی کمار، شیر خان، نثار احمد ڈار،راجندر رینہ، جائوید احمد خان،سنیل کمار بزاز، جسبیر سنگھ،فاروق احمد اونتو، رجیت سنگھ چبر، ہمنت کمار کول،کے آر بھارتی، مانگا رام،راجیو گپتا اور انیل کمار کو بھی انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کے طور پر مستقل کیا گیا۔اس فہرست میں ظہور احمد شاہ، پنکج بالا، ایس ایس تلوار، وجے کمار آرورا، فردوس احمد چنگال، محمد امین وانی،سنیل کمار،کلدیپ کمار کٹوچ، منیش سنگھ کھرگانا اعجاز احمد،مظفر حسین، جسونت سنگھ، نقشبندی مبشر نذیر، فیاض احمد پاٹیگورو، تصدق نقاش، عبدارشید بٹ، نذیر احمد بٹ، راج کمار رکول، راجیش شرما،ایس بھوپیندر سنگھ اور راکیش کھیر بھی شامل ہیں۔