محکمہ بجلی کے 2208اہلکاروںکیلئے بیمہ پالیسی کے پریمیم کو منظوری

 سرینگر// محکمہ خزانہ نے جمعہ کو گروپ انفرادی حادثاتی بیمہ پالیسی کے پریمیم کو 2208پی ڈی ایل اور ٹی ڈی ایل ملازمین کیلئے منظوری دی۔2 دسمبر 2020 کی آدھی رات سے کے پی ڈی سی ایل ، جے پی ڈی سی ایل ، جے کے پی ٹی سی ایل اور جے کے پی سی ایل میں کام کرنے والے پی ڈی ڈی کے کل 2208 پی ڈی ایل / ٹی ڈی ایل کارکنوں کے لئے ایم / ایس اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ گروپ پرسنل ایکسیڈینٹل انشورنس پالیسی کے لئے پریمیم جمع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔حکومت جموں و کشمیر اور میسرز اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے مابین پہلے ہی ایک ہی شرائط و ضوابط پر عمل کیا گیا ہے۔حکم میں کہا گیا ہے کہ ، 2دسمبر2020سے مرنے والے ملازمین کے معاملے میں کوئی پریمیم جمع نہیں کیا جائے گا۔اس میں کہا گیا ہے کہ گروپ پرسنل حادثاتی انشورنس پالیسی کے تحت شامل ہونے سے ضوابط اور شرائط کے مطابق حادثاتی انشورنس کے علاوہ کوئی اور حق نہیں مل سکے گا۔