محکمہ بجلی کا عاضی ملازم

عازم جان
بانڈی پورہ //اجس بانڈی پورہ میں شام کے وقت بجلی کے کھمبے سے گر کر عارضی ملازم لقمہ اجل بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عارضی ملازم منصور احمد ساکن گرورہ بانڈی پورہ ساڑھے چھ بجے کے قریب بجلی کے کھمبے پر تاروں کی مرمت کررہا تھا لیکن  وہ اچانک کھمبے سے گر کر شدید زخمی ہوا۔خون میں لت پت عارضی ملازم کو کچھ افراد انے فوری طور پر اسپتال لیجانے کی کوشش کی لیکن وہ وہ دم توڑ چکا تھا۔پولیس نے لاش تحویل میں لیکر قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کی ۔