محکمہ بجلی میں27اسسٹنٹ ایگزیکیٹوانجینئروں کی تعیناتی کاحکم

سرینگر//بلال فرقانی//محکمہ بجلی نے فوری  طور سے 27 اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروںکی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔آرڈر کے مطابق، ذوالفقار محمد حنیف،وسیم مصطفی ،محمد یوسف ٹھوکر، آصف ناصر بٹ،شہزادہ شاہد،شوکت حسین جو تعیناتی کے بعد ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر ہیں ،کیونکہ  انہیں مزید تقرری کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے اختیار میں رکھا گیا ہے، جبکہ خالد الرحمان  ،سمیلا رشید بٹ کواسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرکے طور پر تعیناتی کے بعد ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر ہیں اور انہیں مزید تقررکے لیے مینیجنگ ڈائریکٹر جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے اختیار میں رکھا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے طور پر تعیناتی کے بعد تقرری کے منتظر شاہنواز احمد وانی کو محکمہ شہری ترقی و مکانات سے واپس طلب کیا گیا اور ان کی مزید تقرری منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پاورڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ کے ماتحت رکھی گئی۔ شیخ جاوید احمد،ارشد حسین، گلزار احمد شاہ، بشیر احمد ڈار اور جاوید احمد پرے کی بھی اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے طور پر تعیناتی کے بعد انکی خدمات کو  منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے ماتحت رکھا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق اسحاق حسین ملک کی اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے طور پر تعیناتی کے بعد انہیں محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے واپس طلب کیا گیا اور انکی تقرری کو   منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ  جبکہ نثار احمد کینو اور عذرا عبداللہ پال کی بھی اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے طور پر تعیناتی کے بعد ان کی تقرری کومنیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ ماتحت رکھاگیا۔