محکمہ باغبانی کی جانب سے بھلوال میںبیداری پروگرام

جموں//محکمہ باغبانی کی جانب سے ضلع جموں کے بلاک بھلوال کے علاقہ رانجن میں بیداری کیمپ کاانعقاد کیاگیاجس کامقصد کسانوں اورباغبانوں کو متعددریاستی ومرکزی سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرناتھا تاکہ وہ ان سکیموں سے استفادہ حاصل کرسکیں۔اس کے علاوہ باغبانوں کودرپیش مسائل کاازالہ موقعہ پرہی کیاگیا۔اس دوران ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں بھوانی رکوال اور چیف ہارٹیکلچر افسرجموں ایل کے بالی ، ڈپٹی ڈائریکٹرہارٹیکلچر سنٹرل راجیو مہاجن، سبجیکٹ میٹر سپیشلسٹ انٹومولوجی سنجیوکمار ، ایچ ڈی او بھلوال سندیپ شرما کے علاوہ محکمہ کے ماہرین موجودتھے۔اس دوران ڈائریکٹر ہارٹیکلچرجموں بھوانی رکوال نے لوگوں سے سکیموں کافائدہ اٹھانے پرزوردیا۔ایل کے بالی نے کہاکہ محکمہ کی طرف سے آم کے پودے لگانے اور دیگرقسم کی سکیمیں کسانوں اورباغبانوں کےلئے چلائی جارہی ہیں ۔انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ سکیموں کافائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہاکہ کنڈی علاقے میں آم کی پیداوار کوبڑھانے کےلئے زیادہ سے زیادہ آم کے پودے لگائیں۔اس موقعہ پر یوسف اورشیش پال نے کسانوں اورباغبانوں کو ان کے درپیش پریشانیوں کے ازالہ کی تراکیب بھی بتائیں ۔ سندیپ شرما ایچ ڈی اوبھلوال نے شرکاءکاشکریہ اداکیا۔