سانبہ//محکمہ ایکسائزکی جانب سے وجے پورسانبہ میں منشیات مخالف بیداری مہم کے تحت نکڈناٹک کااہتمام کیاجس میںومیدرنگ منچ جموں کے فنکاروں نے سماج میں شراب اوردیگرمنشیات کے تئیں بڑھتے رجحان کے خاتمے کے سلسلے میں ایک تحریکی نکڈپیش کیا۔محکمہ ایکسائزکے کمشنرکی طرف سے منشیات مخالف بیداری مہم کاموثرمنصوبہ تشکیل دیاگیاہے جس کے ذریعے لوگوں کوسماجی برائیوں بالخصوص منشیات اورشراب کے مضراثرات کے بارے میں جانکاری دی جارہی ہے۔محکمہ نے متاثرہ لوگوں کی بازآبادکاری اوربہبودکیلئے چلائی جارہی سکیموں اوراقدامات کی جانکاری شرکاکودی۔پروگرام کاانعقادڈپٹی ایکسائز کمشنرایگزیکٹیوجموں ایس امرجیت سنگھ نے اکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجزودیگرفریق محکمہ جات کے اشتراک سے کیاتھا۔اس موقعہ پر ڈاکٹراتل دت شرما(ای ٹی او )ایکسائز رینج سانبہ نے نوجوانوں کومنشیات کے نقصانات کی جانکاری دی۔اس موقعہ پر انسپکٹرایکسائزرینوشرما، سب انسپکٹروجے للکوترہ، رشب سیٹھ اورایکسائز سٹاف کٹھوعہ بھی موجودتھے۔
محکمہ ایکسائز کی منشیات مخالف مہم
