سرینگر //اینٹی کرپشن بیرو نے محکمہ ایکسائز کے سابق سب انسپکٹر جاوید احمد شاہ کے خلاف خصوصی جج انسداد بدعنوانی پلوامہ کی عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا۔یہ مقدمہ ان الزامات کی تصدیق کے نتیجے میں درج کیا گیا تھا کہ ملزم نے ٹول پوسٹ قاضی گنڈ میں تعینات ہونے کے دوران غیر قانونی طور پر پیسہ کما کر اس آمدن سے زیادہ اثاثے جمع کئے تھے۔اور اینٹی کرپشن بیرو نے ان کے خلاف کیس ایف آئی آر نمبر32/2015 درج کیا تھا ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس دوران کی گئی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سرکاری ملازم نے ٹول پوسٹ، لوئر منڈاقاضی گنڈ میں اپنی پوسٹنگ کے دوران اپنی بیوی اور خود کے نام پر30لاکھ سے زیادہ کی رقم ،سال 2010-11-کے دوران جمع کی تھی جو اس کی آمدن سے زیاد ہ تھی اور یہ رقم بعد میں اس کے سسر اور بہنوئی کے اکاو نٹ میں منتقل کر دی گئی تاکہ اس کا پتہ نہ لگ سکے۔کیس کے سماعت کی اگلی تاریخ13دسمبر 2021مقرر کی گئی ہے ۔
محکمہ ایکسائزکے راشی افسر کیخلاف عدالت میں چالان پیش
