جموں//ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشز ( ڈی آئی پی آر ) نے اپنے انتظامی افسر انیل کمار مہتا کو ان کی ریٹائیر منٹ پر الوداع کہا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ کے افسران اور اہلکار جمع ہوئے اور انہوں نے سرکاری کاروبار کو تقسیم کرنے میں ادا کئے گئے ان کے ہنر مند کردار پر مسٹر مہتا کی تعریف کی ۔ ریٹائیر ہونے والے افسر کو ایک نہایت مدبر ، مدد گار اور راست باز شخص کے طور پر جانا جاتا تھا جو اپنے ماتحتوں کے ساتھ عزت سے پیش آتے تھے ۔ ملازمین نے یاد کیا کہ مسٹر مہتا ایک انتہائی ایماندار افسر تھے جن کا ساتھی کارکنوں کے ساتھ برتاؤ اور کام کے تئیں وابستگی طویل عرصے تک یاد رکھی جائے گی انہوں نے ان کیلئے ریٹائیر منٹ کے بعد صحت مند اور خوشگوار زندگی کی خواہش کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ راہول پانڈے ، جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں نمرتا ڈوگرا ، جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ہیڈ کوارٹر نریش کمار ، ڈپٹی ڈائریکٹر ( سنٹرل ) سبھاش چندر ڈوگرا ، ڈپٹی ڈائریکٹر اے وی دیپک دوبے اور محکمہ کا تمام عملہ رخصتی کی اس تقریب میں شامل تھا ۔
محکمہ اطلاعات کے انتظامی آفیسر کوپر جوش الوداع
