محکمہ اطلاعات کلچر وِنگ کا کووِڈ مناسب طرزِ عمل پر ویب نار

جموں///محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ( ڈی آئی پی آر ) جموں کلچر وِنگ نے مختلف آرگنائزیشنوں اور تعلیمی اِداروں کے اشتراک سے ” کووِڈ مناسب طرزِ عمل “ پر ویب نار کا ایک سلسلہ منعقد کیا ہے۔اِس سلسلے میں آج دیوان بدری ناتھ ودیا مندر مبارک منڈی جموں کے اشتراک سے اِس موضوع پر ایک ویب منعقدہوا۔اِس ویب نار میں ڈی بی این سکول کی پرنسپل سونیکا مہاجن مہمان خصوصی تھیں جبکہ جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن جموں نمریتا ڈوگرہ مہمان ذی وقار تھیں ۔فیلڈ پبلسٹی آفیسر جے ڈی آئی جموں شیوانی دیونیا مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ویب نار کے دوران کامنی نندا ، رامچاتماناس چوپایان ورندا نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا اور ویب نار کی کارروائی سینئر کلچر اسسٹنٹ سریش کمار نے انجام دی۔محکمہ اطلاعات کے فنکاروںبٹنی شاہ ، بلبیر سنگھ اور مہندر پنچیروی نے گیتوں پر مشتمل ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے جے ڈی آئی اور فیلڈ پبلسٹی آفیسر نے کووِڈ مناسب طرز عمل کے مختلف اجزا¿ پر روشنی ڈالی اور شرکا¿ سے کہا کہ وہ معاشرتی فاصلے برقرار رکھیں ، ماسک پہنیں ، کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے بغیر کسی وجہ کے باہر جانے سے گریز کریں۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں لوگوں کی حفاظت کے لئے شعور بیدار کرنے والے افکار کو منظم کرنے کے لئے محکمہ اطلاعات کی کوششوں کو سراہا۔