برسلز//فلسطینی صدر محمود عباس پیر کے روز یورپی یونین کے وزراء خارجہ سے ملاقات کے دوران مطالبہ کریں گے کہ یونین سرکاری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔ یہ بات فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اتوار کے روز بتائی۔المالکی کے مطابق عباس یورپی یونین کو آگاہ کریں گے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے جواب میں یونین کو مذکورہ قدم اٹھانا چاہیے۔برسلز میں فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں المالکی کا مزید کہنا تھا کہ محمود عباس ملاقات میں اس موقف کو ایک بار پھر دْہرائیں گے کہ وہ مشرق وسطی میں "امن عمل" کے حوالے سے کاربند ہیں۔
محمود عباس یورپی یونین سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کریں گے
