محمد یاسین ملک گرفتار

سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو پولیس نے ایک بار پھر احتیاطی طور پر گرفتار کرلیا۔یاسین ملک شہید ملت اور شہید حریت کی یاد میں منعقدہ سمینار اور مشترکہ مزاحمتی قیادت کی میٹنگ میں شرکت کے بعدجوں ہی فرنٹ دفتر آبی گزر پہنچے تو پولیس  انہیں گرفتار کرکے لے گئی۔ انہیں کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں بندکردیا گیا ہے۔