سرینگر//لبریشن فرنٹ کے سینئر زونل نائب صدر محمد یاسین بٹ کو 6 روزہ عدالتی تحویل پر سرینگر سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ محمد یاسین بٹ عارضہ ٔ قلب سمیت کئی دوسری بیماریوں میں مبتلا ہیں اور مختلف ادویات لے رہے ہیں اور انہیں بغیر کسی جواز کے نہ صرف گرفتار کیا گیا ہے بلکہ سینٹرل جیل بھیج کر ان کی زندگی کو بھی خطرات سے دوچار کردیا گیا جو حد درجہ افسوس ناک ہے۔ واضح رہے کہ پولیس نے پہلے ہی سے فرنٹ کے زونل آرگنائزر بشیر احمد کشمیری اور قائد ظہور احمد بٹ کو پی ایس اے کے تحت قید کررکھا ہے جبکہ ایک اور قائد شیخ نذیر احمد عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پولیس نے فرنٹ کے ضلع صدور بشیر احمد بویا، گلزار احمد پہلوان، سینئراَراکین مشتاق احمد وانی کورگ و ندیم احمد پانپور بھی کئی روز سے پولیس کی حراست میں مقید ہیں۔ بشیر احمد بویا اور گلزار احمد پہلوان کو سرینگر سینٹرل جیل منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ ایک اور فرنٹ رکن ندیم احمد پانپور کو پلوامہ جیل میں مقید کردیا گیا ہے۔
محمد یاسین بٹ سینٹرل جیل منتقل
