نئی دہلی// پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر منگل کو ایک بیٹی کے باپ بن گئے۔ پاکستان کے معروف فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر بیٹی نے جنم لیا ہے جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تمام شائقین کو دی۔سماجی روابط کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور نومولود بیٹی کی تصویر کے ساتھ محمد عامر نے لکھا کہ 'شکر الحمداللہ، میں اللہ کی رحمت سے نوازا گیا ہوں۔کرکٹ اسٹار کی اس ٹوئٹ کے بعد دنیا بھر میں موجود مداح انہیں مبارک باد دے رہے ہیں جبکہ عامر کے گھر آنے والے نئے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔خیال رہے کہ کرکٹر محمد عامر گذشتہ سال ستمبر میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔عامر اور نرجس کا نکاح ستمبر 2014 میں لاہور میں ہواتھا جہاں تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتے داروں کو دعوت دی گئی تھی۔