محمد بن سلمان سعودی عرب کے نئے ولی عہد

دبئی//سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان کو آج ایک اعلان کے ذریعہ سلطنت کا ولی عہد بنادیا گیا ۔ ان کے کزن شہزادہ محمد بن نایف کو اچانک اس منصب سے ہٹا کر یہ تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے ۔اس طرح یہ طے پا گیا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے کے 31 سالہ بیٹے محمد بن سلمان ملک کے آئندہ فرمانروا ہو ں گے ۔شہزادہ سلمان اس نئی ذمہ داری کے ساتھ وزیر دفاع کو عہدہ بھی برقرار رہیں گے اورنائب وزیر اعظم بھی ہوں گے ۔ سعودی عرب کی 34 رکنی بیعت کونسل میں سے 31 ارکان نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ولی عہد مقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے ۔ شاہی فرمان کے مطابق آج شب تراویح کے بعد نئے ولی عہد سے اظہار وفاداری کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد ویزن 2030 کو سامنے رکھ کر معیشت کی رفتار کو مہمیز لگا نا ہے ۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس طرح شاہ نے اپنے بیٹے اور محمد بن نائف کے درمیاں اقتدار کی رسہ کشی کے اندیشے کو فرو کیا ہے ۔ اس طرح غیر خونریز اوراحسن طور پر جانشینی کی راہ ہموار ہو گئی۔ان تبدیلیوں میں شہزادہ عبدالعزیز بن سعودد بن نایف کو وزیر داخلہ اوراحمد بن محمد السالم کو نائب وزیر داخلہ مقرر کیاگیا ہے ۔شہزادہ بندر بن فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کو جنرل انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ کا معاون مقرر کیا گیا ہے ۔ شاہی فرمان ہی کے ذریعے بندر بن خالد بن فیصل عبد العزیز کو کو انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ کا معاون مقرر کیا گیا ہے ۔شہزادہ بندر بن خالد بن فیصل بن عبدالعزیز کو شاہی دیوان کا مشیر تعینات کیا گیا ہے ، ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہو گا۔شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز کو شاہی دیوان میں مشیر مقرر کیا گیا ہے ۔ ان کا عہدہ اور مراعات وزیر کے مساوی ہوں گی۔ شہزادہ ترکی بن محمد بن فھد بن عبدالعزیز کو مساوی کے مساوی عہدے پر شاہی دیوان کا مشیر بنا دیا گیا ہے ۔ نیز عبدالرحمان الربیعان شاہی دیوان کے مشیر ہوں گے ، ان کا عہدہ بھی وزیر کے برابر ہو گا۔جاری فرمان کے مطابق شہزادہ فیصل بن سطام بن عبدالعزیز کو اٹلی میں سفیر مقرر کیا گیا ہے ، ان کا عہدہ بھی وزیر کے برابر ہوگا۔ شہزاہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز کو جرمنی میں سعودی عرب کا سفیر بنا دیا گیا ہے ۔شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز کو جنرل سپورٹس اتھارٹی کا ڈپٹی چیئرمین تعینات کیا ہے ۔ شاہی فرمان کے ذریعے شہزادہ عبدالعزیز بن فھد بن ترکی بن عبدالعزیز کو سعودی علاقے الجوف کا نائب گورنر بنایا گیا ہے ۔