محفوظ انتقالِ خون

سرینگر //فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو نے کل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں جدید ترین این اے ٹی ۔ پی سی آر سہولت کا افتتاح کیا ۔ یہ سہولت یو ٹی میں نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت دستیاب رکھی گئی ۔ اس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے ، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اتل ڈولو نے کہا کہ نوبل انعام یافتہ این اے ٹی ۔ پی سی آر ٹیکنالوجی کی عمل آوری سے یو ٹی میں محفوظ انتقالِ خون یقینی بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے ایچ آئی وی ، ہیب ٹاٹیس بی اور ہیب ٹائٹس سی جیسے متعد دامراض کی بروقت تشخیص یقینی بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت نیشنل ہیلتھ مشن فراہم کر رہا ہے