محدودتعداد میں ٹینٹ لگانے پر اظہار برہمی

کنگن/ امر ناتھ ےاترا کے دوران بالہ تل سے لےکر امر ناتھ گھپا کے مختلف جگہوں پر ےاترےوں کی سہولےات کے لئے مختلف لوگوں کی جانب سے ٹےنٹ لگائے جاتے ہےں تاکہ ےاترا پر آنے والے ےاترےوں کو بہتر سہولےات مل سکے اور مزدور طبقہ سے وابستہ لوگ بھی روزی روٹی کما سکےں اور ےاترےوں کا سفر بھی آسان بن جائے تاہم امسال ضلع انتظامےہ نے ان ٹےنٹ والوں کے ساتھ سرا سر نا انصافی کرکے ہر اےک کو صرف اےک ےا دو ٹےنٹ لگانے کی اجازت دی ہے اور اسطرح ان کی روزی روٹی پر لات مار دی گئی ہے ۔اس سلسلے مےں ان مقامات پر ٹےنٹ لگانے والوں نے اےس ڈی اےم کنگن کے دفتر کے سامنے دھرنا دےکر احتجاج کےا جس کے نتےجے مےں اےک گھنٹے تک سرےنگر لیہہ شاہراہ پر گاڑےوں کی نقل و حمل مسدود ہوکر رہ گئی ۔مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ انہےں ہر سال کی طرح امسال بھی حسب معمول ٹےنٹ لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ روزی روٹی کما سکےں ۔احتجاجےوں کا کہنا تھا کہ انہےں سال مےں صرف ےاترا کے دو مہےنے کمانے کے لئے مل رہے ہےں اور باقی سال بھر وہ اپنے ہی گھروں مےں ہاتھ پے ہاتھ دھرے بےٹھے رہتے ہےں ۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہےں وقت ضائع کئے بغےر ےاترا کے دوران مختلف پڑاﺅ پر حسب معمول ٹےنٹ لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ انہےں مزےد پرےشانےوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس ضمن مےں نےشنل کانفرنس کے سےنئر لےڈر اور اےم اےل اے کنگن مےاں الطاف احمد نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ انہوں نے ےہ معاملہ پہلے ہی رےاستی گورنر اےن اےن وہرا، صوبائی کمشنر کشمےراور اےس ڈی اےم کنگن کی نوٹس مےں لاکر مطالبہ کےا ہے کہ مزدور طبقہ سے وابستہ لوگوں کو ےاترا کے دوران بالہ تل اور دےگر مقامات پر معقول ٹےنٹ لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ ان کے ساتھ انصاف ہوسکے ۔