محبوس شاہد الاسلام کی رہائی کیلئے محبوبہ مفتی کی رجناتھ سنگھ سے بات

سرینگر/سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سنیچر کو وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے ساتھ بات کرکے محبوس حریت کانفرنس (ع) لیڈر شاہد الاسلام کی ''فوری رہائی'' پر زور دیا جس کی اہلیہ شدید بیماری میں مبتلا ہے۔

محبوبہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا'' وزیر داخلہ کے ساتھ شاہدالاسلام کی انسانی بنیادوں پر رہائی کے بارے میں بات کی، جس کی اہلیہ بیماری میں مبتلاء ہے''۔

شاہد کو این آئی اے نے 2017میں مبینہ فنڈگ کیس کے سلسلے میں  گرفتار کرکے دلی کے تہار جیل میں مقید کر رکھا ہے۔

شاہد کی اہلیہ بیماری میں مبتلاء ہے۔