محبوسین کی حالت قابل تشویش : آغا حسن

 سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن نے بھارتی جیلوں میں مقید کشمیری حریت پسندوں کی حالت زار پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے حقوق انسانی کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محبوس کشمیری حریت پسندوں کو درپیش مسائل اور عدالتوں کے واضح احکامات کے باوجودان کی رہائی میں روڑے اٹکانے کی دیرینہ حکومتی روش کا سنجیدہ نوٹس لیں۔ اپنے ایک بیان میںآغا حسن نے کہا کہ پی ایس اے کی معیاد پوری ہونے کے بعد دوران نظربندی کسی اور فرضی کیس کے تحت ا±ن کی نظربندیوں کو طول دینا کشمیری نوجوانوں کا مقدر بن چکا ہے اور اس صورتحال کا سامنا کررہے محبوسین بدترین ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔انہوں نے سرکردہ حریت رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی چیئرمین شبیر احمد شاہ کی مسلسل نظربندی اور جیل میں موصوف کی ناگفتہ بہہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔