محبوبہ مفتی کی نگین متاثرین سے ملاقات | کہا اپنی جانیںخطرے میں ڈال کر سیاحوں کوبچالیا

نیوز ڈیسک
سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نگین جھیل میں آتشزدگان سے ملاقات کی۔ محبوبہ مفتی نے مقامی لوگوں کی تعریف کی کہ انہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہاؤس بوٹس میں موجود سیاحوں کو بچانے کے لیے جب ان کی املاک کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔محبوبہ مفتی نے حکومت سے ہاؤس بوٹ مالکان کی فوری مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آگ سے متاثرہ خاندان کی جلد از جلد بحالی کے لیے نرم قرضے، لکڑی اور دیگر اقدامات کیے جائیں۔پی ڈی پی سینئر لیڈر آسیہ نقاش، چیف ترجمان سید سہیل بخاری، ریاستی سکریٹریز عبدالحمید کوہین، میڈیا کوآرڈی نیٹر کشمیر بشیر بیگ، ریاستی سکریٹری یوتھ عارف لائیگرو، ضلع صدر سرینگر حاجی پرویز احمد، نائب صدر میر محمد صدیق اور دیگر موجود تھے۔