محبوبہ مفتی کی عرس شاہ اسرار الدین ؒپر مبارک باد

جموں// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشتواڑ کے حضرت شاہ اسرار الدین ؒ کے سالانہ عرس مبارک  پر ریاستی عوام کو مبارک باد دی ہے ۔محبوبہ مفتی نے عوام میں روحانی اور سماجی بیداری پیدا کرنے میں حضرت شاہ اسرار الدین ؒ کے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے کہاکہ سماج میں اخلاقیات ، آپسی رواداری ، بھائی چارے اور بہبودی کی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے اور اس بزرگ شخصیت نے اپنی پوری زندگی اس حوالے سے بے مثال کام کیا۔محبوبہ مفتی نے اُمید ظاہر کی کہ اس طرح کے دِن منانے سے ریاست میں آپسی رواداری اور اخوت کی صدیوں سے جاری روایات مزید مستحکم ہوتی ہیں۔دریں اثنا  وزیر اعلیٰ نے کشتواڑ انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایام عرس کے دوران زائرین اور علاقے کے لوگوں کو پانی، بجلی ، راشن اور دیگر بنیادی سہولیات کی بلا خلل دستیابی کو ہر صورت میں یقینی بنائیں ۔