محبوبہ مفتی کی طرف سے ہند و پاک مذاکرات کی کوئی تجویز نہیں: مرکز

 نئی دہلی // مرکز نے کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے ایسی کوئی تجویز نہیں آئی ہے ، جس میں موصوفہ نے ریاست میں قیام امن کیلئے پاکستان کیساتھ بات چیت کرنے کی بات کی ہے۔راجیہ سبھا میں وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنس راج گنگا رام اہیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مرکزی سرکار کی واضح اور صاف پوزیشن یہ ہے کہ وہ پاکستان کیساتھ بہتر ہمسائیگی کے تعلقات چاہتی ہے، اور اس بات کی وعدہ بند ہے کہ شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ کی رو سے تمام تصفیہ طلب معاملات پر امن طریقے سے حل ہو۔ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا محبوبہ مفتی نے پاکستان کیساتھ مذاکرات کرنے کیلئے مرکز سے کوئی درخواست کی ہے۔اہیر نے کہا کہ ریاستی سرکار کی جانب سے ایسی کوئی تجویز نہیں آئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ذمہ داری پاکستان کی ہے کہ وہ بامعنی مذاکرات کیلئے  کشیدگی اوردہشت گردی سے پاک ماحول پیدا کرے۔