محبوبہ مفتی کیخلاف بہار کی عدالت میں کیس درج

 سرینگر//پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پر جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو دہشت گردی پر اکسانے اورملک کے خلاف بھڑکانے کے الزام کے تحتمظفر پور بہارکی ایک ذیلی عدالت میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔کیس کی سماعت 7جولائی  مقررکی گئی ہے۔بہار کے ایک غیر معروف سماجی کارکن نے مظفر پور کے سی جے ایم عدالت میں محبوبہ مفتی کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ثانی الذکر پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ جموں وکشمیرمیں نوجوانوں کو ملک کے خلاف بھڑکا رہی ہیں اور ملک کی سالمیت کو زک پہنچانے کی درپے ہیں۔ایس این ایس کے مطابق کیس میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ محبوبہ مفتی کا رویہ ملک مخالف ہے اور وہ غداری کی مرتکب بھی ہورہی ہیں۔سی جے ایم کی عدالت میں اس حوالے سے اندین پینل کوڈ کے تحت کیس درج کرلیاگیا ہے اور اس کی سماعت7جولائی کو رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے حالیہ دنوں نئی دلی میں وزیر اعظم کی قیادت میں منعقدہ کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کی اور جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کا مطالبہ دہرایا۔