محبوبہ مفتی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

سرینگر//پنجاب کے ایک غیر معروف گروپ نے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے13جولائی کو دئیے گئے بیان پر عدالت کا رخ کیا ہے ۔ اینٹی ٹیرسٹ فرنٹ آف انڈیا’نامی اس گروپ کے صدر نے  امبالہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں محبوبہ مفتی کے خلاف عرضی پیش کی۔عرضی گذار نے محبوبہ مفتی کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں موصوفہ نے کہاتھا کہ اگر مرکز پی ڈی پی کو توڑنے کی کوشش کرے گی تو یہاں صلاح الدین اور یاسین ملک پیدا ہونگے ،اور اس بیان کو ملک دشمنی پر محمول بیان قرار دیتے ہوئے عدالت سے محبوبہ مفتی کے خلاف بغاوت کا کیس درج کرنے کی گذارش کی۔انہوں نے عرضی میں کہا’’ اگر محبوبہ مفتی کو طلب کر کے قوانین کے تحت سزا نہیں دی گئی،تو وہ دن دور نہیں ہوگا جب ملک جموں کشمیر سے ہاتھ دھوئے گا اور پوار ملک خطرے میں پڑے گا۔چیف جوڈیشل مجسٹریٹ امبالہ پوجا سنگلا نے بعد میں اس کیس کی سماعت17جولائی کو مقرر کی۔