محبوبہ مفتی کاالزام

 سری نگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ حکومت ہند ’جے شری رام‘ کے نعرے لگوا کر جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی پالیسی اپنا رہی ہے۔انہوں نے یہ باتیں سری نگر کے مضافات ایچ ایم ٹی میں جنگجوؤں کے حملے جس میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار جاں بحق ہوئے تھے، کے بعد فوج کے ہاتھوں لوگوں کی مبینہ مار پیٹ کے تناظر میں اپنے ایک ٹویٹ میں کی ہیں۔موصوفہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے،’’فوجی اہلکار نیم شب کو لوگوں کو گھروں سے گھسیٹ کر باہر نکالتے ہیں اور انہیں زد کوب کرتے ہیں، ان بے گناہ لوگوں کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کرتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اب جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے لئے ایسا کرنا حکومت ہند کا نظریہ ہے‘‘۔