محبوبہ مفتی پی ڈی پی کوسرنوفعال بنانے کیلئے پُر امید

 سرینگر//سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پی ڈی پی کوسرنومضبوط اورفعال بنانے کاعزم ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ مہم جوئی، ترتیب اوراجتماعیت کانام ہی سیاست ہے۔معلوم ہواکہ اگلے ہفتے پی ڈی پی کورگروپ کی اہم میٹنگ ممکنہ طورپر طلب کی جارہی ہے جس میں تنظیمی معاملات ،سیاسی وسلامتی صورتحال اورمجوزہ اسمبلی انتخابات کوزیرغورلایاجائیگا۔ محبوبہ مفتی اب بھی پُراُمیدہیں کہ وہ اپنی پارٹی (پی ڈی پی)کواُسی طورمضبوط اورفعال بنانے میں کامیاب ہونگی ،جیساکہ انہوں نے اولین ایام میں اپنے والدمحبوبہ مفتی کیساتھ ملکرایک ایک اینٹ جوڑکرپی ڈی پی کوایک سیاسی طاقت بنایاتھا۔سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرپرلکھے ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی کہا’’سیاست ، مہم جوئی ،ترتیب اوراجتماعیت کانام ہے ‘‘۔ انہوں نے آگے لکھاہے کہ اقتدارتوایک عارضی چیزہے اورمیں صرف کرسی کیلئے کوشاں نہیں رہی ہوں ۔محبوبہ مفتی نے مزیدتحریرکیاہے ’’تاہم میں اس عزم پرقائم ہوں کہ جس پارٹی کومیں نے اپنے والدکیساتھ ایک ایک اینٹ جوڑکربنایاہے ،میں اُس پارٹی کوپھراُسی جذبے کیساتھ سرنومضبوط ،فعال اورمتحرک بنانے کیلئے کوشاں رہوں گی ۔ اس دوران معلوم ہواکہ اگلے ہفتے پی ڈی پی کورگروپ کی اہم میٹنگ طلب کی جارہی ہے جس میں تنظیمی معاملات ،سیاسی وسلامتی صورتحال اورمجوزہ اسمبلی انتخابات کوزیرغورلایاجائیگا۔پی ڈی پی کے اندرونی ذرائع نے بتایاکہ ممکنہ طورپراگلے ہفتے پارٹی کورگروپ یاسیاسی امورات سے متعلق نوتشکیل شدہ کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ ہوگی۔