محبوبہ مفتی مہلوک پولیس افسر کے گھر پہنچیں

سرینگر //پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مہلوک پولیس افسر ارشد احمد خان کے گھر جاکر اُن کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ تعزیت پرسی کی ۔انہوں نے غمزدہ خاندان کی ڈھارس بندھاتے ہوئے اُن کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔انہوں نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر کے حل طلب رہنے سے ریاست میں آئے روز قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں جس سینکڑوں گھرانوں کو تباہ و برباد کرنے کے ساتھ ساتھ یتیموں کی فوج میں اضافہ ہورہاہے۔