مجھے کابینہ میں شامل نہ کیا جائے: ارون جیٹلی

سرینگر // سابق مرکزی وزیرخزانہ اوربھاجپاکے سینئر لیڈر ارون جیٹلی نے وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل کی ہے کہ اُنھیں نئی مرکزی کابینہ میں شامل نہ کیاجائے ۔سابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے وزیراعظم مودی کوایک خط ارسال کیاہے ،جس میں انہوں نے وہ وجوہات بیان کی ہیں ،جن کی بناء پروہ نئی مرکزی کابینہ میں شامل ہونانہیں چاہتے ہیں ۔سابق وزیرخزانہ نے لکھاہے کہ جناب میں آپ کویہ خط اسلئے ارسال کررہاہوں تاکہ آپ کوبتاسکوں کہ میری صحت ابھی ٹھیک نہیں ہے اورمیں اب اس بناء پرخودکومعقول وقت دیناچاہتاہوں تاکہ میں اپناعلاج کراسکوں ۔انہوں نے کہاکہ خراب صحت کے چلتے میں کوئی ذمہ داری انجام دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں ،اسلئے میرے نام پرغورنہ کیاجائے ۔