مجوزہ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع

کشتواڑ// ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے سویپ پروگرام کے تحت بی ایل اوز کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں ووٹروں کو انتخابی عمل میں شرکت کرنے ،راغب کرنے اور انہیں جانکاری فراہم کرنے پر زور دیا ۔اجلاس میں اے سی ڈی انیل کمار چنڈیل ،ضلع نوڈل افسر سویپ سنیل کمار بھٹیال، ای این ٹی کشتواڑ کے علاوہ بوتھ لیول افسروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈی ای او نے ضلع میں سویپ پروگرام لاگو کرنے انتخابی فہرستوں کا پروف پڑھنے اور پرنٹنگ ، ٹول فریالیکشن ہیلپ لائن نمبر1950،پولنگ اسٹیشنوں کی فزیکل ویریفکیشن ،فوٹو گرافوں ، اضافہ و اخراج اور درستی کے عمل میں سرعت لانے پر زور دیا۔انہوں نے بی ایل اوز کو مقررہ مدت کے اندر اضافہ، اخراج اور درستی کے کام کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے انتخابی عمل میں زیادہ سی زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لئے عام لوگوں کیلئے بیداری جاری رکھنے اور بوتھ لویل پر ای وی ائیمز/ وی وی پی اے ٹئیزسے متعلق جانکاری دینے کی ہدایت دی۔اجلاس میں پولنگ اسٹیشنوں اور تحصیل ہیڈ کوارٹروں میں 9واں قومی ووٹرس ڈے منانے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس کے آغاز پر ضلع نوڈل افسر سویپ نے ضلع میں سوئیپ کے تحت منعقد کی جارہی متعدد کاروائیوں کی جانکاری دی۔انہوں نے شرکا سے سویپ کے متعدد مراحل کی جانکاری بھی دی۔بعدازاں بی ایل اوز کو ای وی ائیمز کو چالو کرنے کے سلسلہ میں ایک راست ڈیمانسٹریشن بھی دیا گیا ۔