مجموعی تنخواہوںمیں 5فیصد کٹوتی

 سرینگر // سرینگر کے سنطور ہوٹل میں کام کرنے والے عملہ نے مجموعی تنخواہ میں 5فیصد کی کٹوتی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی مجموعی تنخواہ سے 5فیصد کٹوتی کا سلسلہ کسی آرڈر کے بغیراپریل 2020سے شروع کیا گیا جس سے ملازمین کافی پریشان ہیں ۔ سنطورہوٹل ایمپلائمنٹ یونین کے جنرل سکریٹری پیر محمد اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ائیر انڈیا صرف ملازمین کے الائونس میں ہی کٹوتی کر تا ہے مجموعی تنخواہ میں نہیں ۔انہوں نے ہوٹل کارپریشن آف انڈیاکے ایم ڈی سے مطالبہ کیا کہ ان کی کاٹی گئی تنخواہ واپس کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر قوانین دونوں فریقین کیلئے ایک ہیں تو صرف انہیں ہی کیوں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے نامساعد حالات کے دوران بھی کام کیا اور لگاتاراپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہماری مجموعی تنخواہ کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے جو ناقابل قبول ہے ۔انہوں نے ہوٹل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس جانب خصوصی دھیان دیں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔