مجموعی ترقی کیلئے زرعی سرگرمیاں اہمیت کی حامل:وزیر زراعت

 سرینگر// زراعت کے وزیر محمد خلیل بندھ نے زرعی اورسریکلچر شعبوں میں نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پہل سے کسان برادری کی سماجی اور اقتصادی حالت میں نمایاں سدھار ہوسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ریاست میں زرعی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے اقتصادی حالات نئی بلندیوں کو چھوسکتے ہیں۔وزیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار زرعی ملازمین کی ایسوسی ایشن کے ایک وفد کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا جو وزیر کے ساتھ ملاقات کے غرض سے آیا تھا۔اس موقعہ پر وفد نے وزیر کے سامنے کئی معاملات رکھے جن میں تنخواہوں میں تفاوت کو دور کرنے کا مطالبہ شامل تھا۔اُدھر وزیر زراعت کے ساتھ سنتور لیک ویو ہوٹل ایمپلائز ایسوسی ایشن نے بھی ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کئے۔وزیر نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مطالبات پر ترجیحی بنیادوں پر غور کیاجائے گا۔اس سے قبل مختلف وفود نے محمد خلیل بندھ کو محکمہ زراعت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور اُمےد ظاہر کی کہ اُن کی قےادت مےں رےاست مےں زرعی شعبہ تےز تر ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔