جموں //تحصیلدار مجالتہ نے علا قہ کا دورہ کرکے جاری تعمیر اتی پروجیکٹ کا جائزہ لیا ۔اس دورے کے دوران ان کے ہمراہ محکمہ باغبانی کے علاوہ دیگر محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے ۔تحصیلدار نے علا قہ کے سرپنچ ودیگر معززین کیساتھ عوام کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں بات چیت کر تے ہوئے تفصیل جمع کی ۔اس دورے کے دوران انہوں نے محکمہ باغبانی کی جانب سے شروع کی گئی شجر کاری مہم ،پانے جمع کرنے کیلئے زیر تعمیر ٹینک ،گرین ہائوس ودیگر پروجیکٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ باغبانی کی جانب سے عوام کو فراہم کی جارہی سہولیات کی تعریف کی ۔انہوں نے کسانوںپر زور دیتے ہوئے کہاکہ اپنی پیدا وار میں اضافہ کرنے کیلئے نامیاتی طرز سے کھیتی باڑی کے علا وہ حکو مت کی جانب سے شروع کر دہ اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائد ہ اٹھا یا جائے ۔
مجالتہ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائنہ کیاگیا
