متی پورہ درگمولہ میںبجلی کی عدم دستیابی | 5سال سے ٹرانسفار مرنصب نہیں کیا گیا

کپوارہ//متی پورہ درگمولہ میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو گوناگوں مسائل کا سامنا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ متی پورہ میں بجلی سپلائی کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے 5سال قبل نیا بجلی ٹرانسفارمر منظور کیا گیا لیکن پانچ سال گزر نے کے با وجو دبھی بستی میں وہ ٹرانسفار مر نصب نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ گائوں کو 2کلو میٹر دورنصب ایک بجلی ٹرانسفارمر سے بجلی سپلائی ہوتی ہے تاہم بوسیدہ ترسلی لائنوں اور کھمبو ں کی عدم دستیابی کے نتیجے میں بجلی اگر آتی بھی ہے لیکن وولٹیج بہت کم رہتی ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ کھمبو ں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ترسیلی لائنو ں کو درختو ں سے لٹکا یا گیا ہے جس کے نتیجے میں اکثر اوقات بستی کوخطرہ لا حق رہتا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق بجلی کی عدم دستیابی کا سلسلہ گزشتہ پانچ سال کے دوران جاری ہے اور جس وقت بجلی سپلائی آتی ہے تو اس سے مو بائل بھی چارج نہیں ہو پاتے ہیں کیونکہ بجلی کی وولٹیج انتہائی کم ہے ۔مقامی لوگو ں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔