جموں//پولیس سربراہ جنرل دلباغ سنگھ نے دوران ڈیوٹی فوت ہوئے پولیس اہلکاروں کے پسماندگان کی مالی اعانت کیلئے69لاکھ روپے کی رقم کی خصوصی مالی معاونت کومنظوری دی ہے۔ 22لاکھ روپے کی خصوصی بہبودی امدادفی کس ہیڈکانسٹیبل سریندر کمار اور سارجنٹ کمانڈربلال احمد کے پسماندگان کے حق میں منظور کی گئی جو دوران ڈیوٹی بیماری سے فوت ہوئے۔ان کے لواحقین کے حق میں پہلے ہی ایک ایک لاکھ روپے کی رقم واگزار کی گئی تاکہ وہ ان کے آخری رسومات انجام دے سکیں۔یہ امدادپولیس کنٹری بیوٹری فنڈ سے منظور کی گئی۔ پانچ لاکھ روپے کی خصوصی امداد ایس پی اومدن لال کے پسماندگان کے حق میں بھی واگزار کی گئی جومحکمہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے فوت ہواتھا۔اس کے اہلخانہ کو پہلے ہی پچاس ہزارروپے اداکئے جاچکے ہیں تاکہ وہ اُس کے آخری رسومات اداکرسکیں۔ قابل ذکر ہے کہ سال2021میں پولیس صدردفتر نے مارے گئے یافوت ہوئے پولیس اہلکاروں کے پسماندگان کے حق میں35کروڑ روپے کی رقم منظور کی جبکہ اسی مدت کے دوران فوت ہوئے ایس پی اوز کے لواحقین کے حق میں4.4کروڑ روپے منظور کئے گئے۔
متوفی پولیس اہلکاروں کے پسماندگان کو69لاکھ روپے کی امداد
