متوفی پولیس اہلکاروں کے لواحقین میں 35لاکھ روپے کی امداد

سری نگر//پولیس سربراہ دلباغ  سنگھ نے محکمہ پولیس کے متوفی ومہلوک ملازمین کے لواحقین کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ، دوران ڈیوٹی فوت یاازجان ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے حق میں خصوصی ویلفیئر ریلیف کے طور پر 35 لاکھ روپے کی منظوری دی ۔جے کے این ایس کے مطابق  خصوصی ویلفیئرریلیف کے تحت 19لاکھ روپے دوران ملازمت بیماری سے فوت ہونے والے سلیکشن گریڈکانسٹیبل منظوراحمدکے نزدیکی لواحقین کے حق میں منظورکی گئی جبکہ ایک لاکھ روپے کی رقم پولیس ہیڈکوارٹرکے متعلقہ یونٹ کی جانب سے آخری رسومات انجام دینے کیلئے متوفی اہلکاروں کے لواحقین کے حق میں منظورکی گئی ۔پولیس کے مطابق اس کے علاوہ ایس پی او،لیکھ راج،یوگ راج اورایس پی او یش پال کے قانونی ورثاء کے حق میں فی کنبہ ساڑھے چار لاکھ روپے منظورکئے گئے جبکہ متعلقہ کنبوں کوپہلے ہی فی کنبہ پچاس ہزارروپے کی امداد فراہم کی گئی ہے ۔فلاحی اقدام کے طور پر پولیس ہیڈ کوارٹرز نے اپنے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے مدد کو یقینی بنانے کے لئے بہت سارے اقدامات کیے ہیں۔