متوفی اہلکاروں کے پسماندگان کی مالی مدد

 جموں//مارے گئے یافوت ہوئے پولیس اہلکاروں کے پسماندگان کو مالی مدد فراہم کرنے کے سلسلے کوجاری رکھتے ہوئے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ایک کروڑ96لاکھ روپے کی مالی مددمتوفی اہلکاروں کے لواحقین کے حق میں منظور کی۔پولیس سربراہ نے 38لاکھ روپے کی عبوری امداد کانسٹیبل نثاراحمدوگے ،جوجنگجوئوں کے ایک حملے میں ماراگیاتھا،کے پسماندگان کے حق میں منظور کی۔پولیس سربراہ نے متوفی ہیڈ کانسٹیبل افتخار احمد اور ذاکرحسین ، سارجنٹ حکومت راج اورنرین ٹھاکور ،فالورشبیراحمد اور جیہ لال کے لواحقین کے حق میں فی کس 22لاکھ روپے کی امداد منظور کی،جبکہ سارجنٹ رشپال کمارکے قانونی پسماندگان کے حق میں20لاکھ روپے منظور کئے ۔یہ اہلکار بیماری کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔متوفی اہلکاروں کے پسماندگان کے حق میں پہلے ہی ایک ایک لاکھ روپے واگزار کئے گئے ہیں تاکہ وہ ان کے آخری رسوم اداکرسکے۔پولیس سربراہ نے متوفی ایس پی اوریاض احمد کے لواحقین کے حق میں 6 لاکھ روپے کی امداد بھی منظور کی۔مذکورہ ایس پی اومحکمہ کے ساتھ دیوٹی کے دوران فوت ہوا۔متوفی کے لواحقین کو پہلے ہی50ہزار روپے اداکئے گئے ہیں تاکہ وہ اس کی آخری رسومات اداکرسکے۔