متنوع تخم ریزی کے فارموں سے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے:ناظم زراعت

 سرینگر//محکمہ زراعت کے سید ملٹی پلیکشن فارموں کو روزگار کے مزید مواقع پید اکرنے اور آمدنی کے ذرائع میں اضافہ کرنے کے لئے فروغ دیا جارہا ہے۔ان فارموں کے قیام سے جہاں کسانوں کی بیجوں کی ضروریات پورا ہوسکتی ہیں وہیں وہ یونیورسٹی اورریسرچ انسٹچیوٹوں سے حاصل شدہ پیجوں سے مختلف اقسام کی فصلوں کی بہتر پیداوار کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار کل ناظم زراعت کشمیر سید الطاف اعجاز اندرابی نے فارم منیجروں اورمتعلقہ آفیسران کی ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں سیڈ ملٹیپلیکشن فارموں کی طرف سے مختلف سکیموںا و رپروجیکٹوں کی عمل آوری اورفنڈس کی دستیابی کا جائز ہ لیا گیا ۔اس موقعہ پر ناظم زراعت نے پروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے اورفنڈس کو منصفانہ طور استعمال کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوںنے متعلقہ آفیسران کو اُن کے فارموں میں مختلف پروگراموں کے تحت رواں مالی سال ختم ہونے تک دستیاب فنڈس کو بروئے کار لانے پر زوردیا۔ناظم زراعت نے پورے فنڈس کو بروئے کار لانے پر زوردیا۔ناظم زراعت نے پورے اخراجات اورحصولیابیوں کے لئے ڈیجٹل ریکارڈ رکھنے کی ہدایت دی۔سید الطاف اعجاز اندرابی نے آفیسران کو تندہی اورباہمی تال میل کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا تاکہ سکیموں اور پروگرام کے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکیں۔اس سے پہلے میٹنگ میں بتایا گیا کہ بہت سارے پروجیکٹوں اور سکیموں کی عمل آوری کے لئے صد فیصد رقومات واگذار کی گئی ہیں جس کے متوقع نتائج سامنے آئے ہیں۔