متعدد کارکنوں کی بھاجپا میں شمولیت کا دعویٰ

جموں//سیاسی پارٹیوں کے متعدد کارکنوں نے بھاجپا میں شمولیت اختیار کر لی ۔اس سلسلہ میں پارٹی ہیڈ کواٹرمیں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیاجس میں پارٹی کے کئی سنیئر لیڈران نے شرکت کی ۔پارٹی میں نئے اراکین کی شمولیت کا استقبال کرتے ہوئے رویندر رینہ نے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے بھاجپا زمینی سطح پر مضبوط ہو گی ۔انہوں نے نوجوانوں کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل میں بھاجپا کے تئیں سنجیدگی پارٹی کے علا وہ ملکی ترقی کیلئے اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کو مضبوط کیا جائے ۔اپنے خطاب میں بھاجپا کے ریاستی جنرل سیکرٹری یدویر سیٹھی نے کہاکہ پارٹی کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھاجپا میں شمولیت اختیار کر رہی ہے ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کیلئے اپنا رول ادا کرئیں ۔بھاجپا میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پی ڈی پی لیڈر وکاس بھٹی،پرانی منڈی دکاندار ایسوسی ایشن کے صدر راکیش جنڈیل ،رنکو چوہان ،سریندر شرما ،ارون گپتا ،دیپک پوری ،وکرم کھنہ،کے علا وہ دیگران شامل ہیں ۔