متعدد کارکنان کی پی ڈی پی میں شمولیت کا دعویٰ

 
 
کشتواڑ//اندروال حلقہ کے چھاترو مغل میدان علاقہ میںمتعدد سیاسی کارکنان نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔ جن کارکنان نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی ان میں ذاکر حسین، رمیش کمار، ساگر سنگھ، مہیندر ، دونی چند، راجکمار، بال کرشن، چمن لعل اور ایاز حسین کے نام قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ ناصر نے کہا کہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی سربراہی میں موجودہ کولیشن سرکار دوردراز پسماندہ علاقہ جات کی تعمیر و ترقی کیلئے وعدہ بند ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کچھ تاریخی فیصلے لئے ہیں جو کہ صدیوں تک یاد رکھے جایں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کے آئندہ سال جموں و کشمیر کی تاریخ میں تعمیر و ترقی کے اعتبار سے سنہرے الفاظ میں تحریرکئے جایں گے۔ اس موقع پر دیگر لوگوں کے علاوہ عبدالکبیر ٹپل۔ ٹھاکر پورن چند، راجندر کمار، سوم ناتھ،محمد اقبال، تنویر احمد، عطا محمد ڈار اور مشتاق احمد نے بھی خطاب کیا اور پارٹی میں شامل ہونے والے تمام نے سیاسی کارکنا ن کو خوش آمدید کہا۔مقامی ایم ایل اے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ڈی پی ضلع صدر نے کہا کہ وہ لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنے میں پوری طرح ناکام ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقہ میں آج بھی لوگ پینے کے پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام کارکنان کو پارٹی میں خیر مقدم کیا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی اس خطہ میں مزید مضبوط ہوگی۔