متعدد وَفود بصیر خان سے ملاقی

 سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں متعدد وَفود اور اَفراد سے ملاقات کی۔وفود اور اَفراد نے مشیر موصوف کو اپنی شکایات اور مطالبات گوش گزار کئے۔سابق وی سی جے کے سیمنٹ نذیر احمد ایتو کی قیادت میں لادن چاڈورہ چرارِ شریف کے ایک وفد نے مشیر کو چاڈورہ کے کئی ترقیاتی اَمور اور علاقے کی سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے علاقے کے دیگر ترقیاتی اَمور کے علاوہ ستمن سے لادن تک سڑک کو میکڈم بچھانے کا بھی مطالبہ کیا۔مشیر بصیر خان نے وفد کو یقین دِلایاکہ ان کے مطالبات کو فوری طور پورا کرنے کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔ ایک اور وَفد نے اَپنے علاقے میں عوامی اہمیت کے حامل متعدد اَمور اُٹھائے اور اِس سلسلے میں مشیر موصوف کی مداخلت طلب کی۔اِسی طرح متعدد اَفراد نے بھی مشیر موصوف سے ملاقات کی اور مختلف اَمور سے متعلق اِنفرادی معاملات اُٹھائے۔مشیر نے وفود اور اَفراد کو بغو ر سنا اور اور ان کے جائز مطالبات اور امور کا جلد از جلد ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی جانب سے اُٹھائے گئے امور کو فوری ازالے کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔